مریم صفدر جو سابقہ وزیراعظم نواز شریف کی دختر ہیں، نواز شریف جو جنرل ریٹائرڈ ضیاالحق کے منہ بولے بیٹے تھے، نے ایک بیان میں کہا ہے کے وہ آرمی کورٹس کی حمایت کرتی ہیں، اور چاہتی ہیں کے ان کورٹس کے ذریعے جلد مقدمات نپٹائے جائیں، انکا مزید کہنا تھا کے تمام عدالتیں ایک ہی پارٹی کی آلہ کار بن چکی ہیں، کیونکہ وہ ہمارے کنٹرول میں نہیں
انہوں نے گونگلوں سے مٹی جھاڑتے کہا کے وہ اس حق میں نہیں تھیں کے سویلین کیسز آرمی کورٹس میں چلیں، لیکن موجودہ حالات میں وہ اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں، آپ تمام کورٹس کا حال دیکھیں کوئی بھی ہمارے ایجنڈے کیمطابق فیصلے نہیں سنا رہے لہذا ہم انصاف کی توقع کیسے کر سکتے ہیں،
مریم صفدر نے ایک دفعہ پھر موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سابقہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
ایک وہ دور بھی تھا جب مریم نواز و نواز شریف کھلے عام جلسوں میں اسوقت کے آرمی چیف و حساس ایجنسی کے چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں، اور چند دن پہلے حاضر چیف جسٹس کا نام لیکر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے سامنے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن عوام حیران ہوتے ہیں کے انکے خلاف ناں توہین عدالت ناں ہی توہین پاک فوج کی کوئی کاروائی کی گئی ہو، کیا یہ بہت طاقتور ہیں؟ کیا یہ اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہیں؟
اب پتا نہیں یہ گتھی کب سلجھے گی