تفصیلات کے مطابق ایک اور اہم گرفتاری عمل میں آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسد عمر کی گرفتاری کے وقت وکلاء کی جانب سے مزاحمت کی گئی تاہم اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کی بھاری نفری اسد عمر کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئی۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بدھ کو علی الصبح اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) پنجاب کے چھاپے کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔