شو بز کی دنیا کے ایک جنگجو رپورٹر محمد قربان نے ڈان نیوز کو خیر باد کہہ دیا اور اب پبلک نیوز سے وابستہ ہو گئے ہیں
قربان سے میرا واسطہ سماء ٹی وی کے دور سے ہے جہاں یہ رپورٹنگ کی دنیا کا نیا نام تھا اور نئی سے نئی خبر ڈھونڈھ کر لانے میں انکا کوئی ثانی نہیں ہوتا تھا، پھر جب یہ شوبز پر نیوز پیکج بناتے تھے تو انکا فی البدیع سٹائل دیکھنے والوں کو خوب بھاتا تھا، کوئی مشکل سے مشکل بات بھی بڑے معصومانہ پیرائے میں کرتے تھے اور لوگ انہیں خوب پسند کرتے تھے،
محمد قربان پرنس دراصل صحافت کے ٹی ٹوینٹی کے پلیئر ہیں، جب انہوں نے ڈان نیوز جوائن کیا تو میرا اپنے دوستوں سے کہنا تھا کے قربان ٹی ٹوینٹی کا کھلاڑی ہے، اسکے لیے ڈان نیوز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مشکل ہو جائیگا، محمد قربان جس مزاج کا آدمی ہے، ڈان نیوز جیسا بڑا پلیٹ فارم اسکے لیے یقیننا اسکیلیے مشکل تھا-قربان نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی جہاں اسے بیورو چیف پبلک نیوز بابر ڈوگر نوکری کا لیٹر عنایت کر رہے ہیں-
بابر ڈوگر، کا مزاج بھی محمد قربان والا ہے، امید ہے یہ پبلک نیوز کیلیے ایک اثاثہ ثابت ہونگے-عارف والا میں آنکھ کھولنے والے محمد قربان نے لاھور جیسی مشکل مارکیٹ میں ایک کم عرصے میں اپنی جگہ بنائی ہے، ایک وقت تھا جب عاشق چوھدری، مجاھد شیخ اور طاہر سرور میر ہی شوبز نیوز کی شناخت تھے، چہرہ تھے لیکن پھر ینگ رپورٹرز نے اپنی محنت اور خبر بریک کرنے کی مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنی جگہ حاصل کی اور پھر نام بھی بنایا،
محمد قربان، پبلک نیوز جوائن کرنے سے پہلے ڈان نیوز، پی این این اور سماء میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں
میڈیا بائیٹس کپتان بابر ڈوگر کو ایک اچھے رپورٹر اور محمد قربان کو ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں!