ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، قومی ٹیم کے کپتان کی شاندار سنچری ۔ اس طرح گرین شرٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی۔ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے آخری میچ میں جیت ضروری ہے۔
پاکستان، آسٹریلیا اور انڈیا 113 پوائنٹ کے ساتھ ایک قطار میں ہیں مگر پاکستان کو بہتر اوسط حاصل ہونے کی وجہ سے پہلی بار آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔
اب پاکستان کو مزید ایک میچ میں فتح کی صورت میں 115 پوائنٹس کے ساتھ انڈیا اور آسٹریلیا پر مزید سبقت حاصل ہو جائے گی۔ اگر پاکستان نیوزی لینڈ سے آخری ون ڈے میچ ہار جاتا ہے تو پھر اس صورت میں پاکستان 112 پوائنٹ کے ساتھ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔
https://twitter.com/ImamUlHaq12/status/1654563710336135168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1654563710336135168%7Ctwgr%5Eb94eefa1e20a7d229ecde9cd359b083cad695a3c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Farticles%2Fc51d9yjd4deo