پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ ’آج جمعے کو کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد زمان پارک لاہور کا دورہ کرے گا۔‘ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’وفد ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں زمان پارک کی تلاشی لے گا۔‘ عامر میر نے مزید کہا کہ ’زمان پارک میں چار نہیں بلکہ 40 دہشت گرد ہیں لہٰذا کم سے کم 400 پولیس اہلکار وفد کے ساتھ زمان پارک جائیں گے۔‘