ہر میڈیا سیلز والے کی زندگی میں ایک ایسا فیز آتا ہے جب آرام سے بیٹھ کر کھانے کی بجائے پھر آپکو پھر زندگی کی جدوجہد شروع کرنی پڑتی ہے، امتیاز کھوکھر بھی آج اس دور سے گزر رہے ہیں،
انہوں نے فاسٹ سپورٹس کو بحثیت ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ جوائن کیا ہے جو کسی بھی طرح ایک آسان ہدف نہیں ہے، میڈیا ہاؤسز اور کلائنٹس سے فاسٹ سپورٹس کیلیے بزنس لینا کوئی فاسٹ ٹریک نہیں ہو گا، امتیاز کھوکھر کو دن رات ایک کرنا ہو گا، اپنے تمام پرانے تعلقات کو پھر سے زندہ کرنا ہو گا، کیونکہ اب میڈیا سیلز کوئی آسان جاب نہیں رہی، خاص طور پر ایک ایسے چینل کیلیے جو نیا ہو اور جس کے مقابلے میں پی ٹی وی سپورٹس، ٹین سپورٹس، اے سپورٹس اور جیو سپورٹس جیسے بڑے چینلز ہوں اور جنکو ٹف دینا مشکل اور صبر آزما کام ہو!
ملاقات کے دوران امتیاز کھوکھر نے بتایا کے فاسٹ سپورٹس کیلیے سیلز کیلیے نئی تکنیک اپنا رہے ہیں، پاکستان کے علاقائی کھیلوں کی کوریج کی جا رہی ہے، اور انہیں ٹرانسمیشنز سے کلائینٹس کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی،
چونکہ کرکٹ کی لائیو کوریج فاسٹ سپورٹس کے ایجنڈا میں شامل نہیں ہے، لہذا کرکٹ کے بغیر سپورٹس چینل بیچنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہو گا اور یہی چیلینج لیکر امتیاز کھوکھر میدان میں اترے ہیں
اس سے پہلے امتیاز کھوکھر کیپیٹل ٹی وی سے بھی وابستہ رہے، جہاں وہ جاب کی بجائے انکے سیلز بزنس پارٹنر تھے
اس سے پہلے امتیاز کھوکھر ہم نیوز، 92 نیوز، دنیا ٹی وی، اے وی ٹی خیبر، اے آر وائی اور ایکسپریس میں بھی اپنی گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں،
ہر وقت منہ پر مسکراہٹ سجائے امتیاز کھوکھر ایک کامیاب اینٹرپرینیوئیر بھی ہیں، اور ایجوکیشن کے میدان میں بھی اپنی محنت سے ایک مقام بنا چکے ہیں!
میڈیا بائیٹس امتیاز کھوکھر کی سپورٹس فیلڈ میں کامیابی کیلیے دعاگو ہے