پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں اور کل دوپہر دو بجے سے قبل زمان پارک میں کارروائی نہیں ہو گی۔
انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ زمان پارک میں 30 سے 40 مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ہے اور خدشہ ہے کہ عمران خان انہیں ادھر ادھر کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو کور کمانڈر کی وردی ساتھ اٹھا لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نومئی واقعات کے حوالے سے گرفتار لوگوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو گا۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’پنجاب پولیس زمان پارک میں چھپے ہوئے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے صرف چار پولیس والے لے کر نہیں جائے گی40، تربیت یافتہ دہشت گردوں کی’ گرفتاری کے لیے کم از کم 400 پولیس والوں کو جانا ہو گا۔
https://twitter.com/PTIofficial/status/1658900037689122833?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1658900037689122833%7Ctwgr%5Ee75c90e9868944862df52690f4bda9235ef829c2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F136921