کیا یہ سپریم کورٹ کے علاؤہ دوسرے اداروں پر اثرانداز ہونیکی متفقہ کوشش ہے؟ مولانا فضل الرحمٰن کوئی بھی ایسا موقع پی ٹی آئی کو نہیں دینا چاہتے جہاں وہ اسٹیبلشمینٹ کیساتھ کوئی راہ و رسم دوبارہ بڑھا سکیں، لہذا انکا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا صرف عدلیہ پر پریشر ڈالنا ہی نہیں بلکہ دوسروں اداروں کو بھی اپنی طاقت دکھانی ہے،
افسوس صرف اس بات پر کے اسلام آباد میں ریڈ زون کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جاتی ہے لیکن حکومت کی اپنی پارٹی کے سربراہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن اس معاملے پر ایک پیج پر ہیں، ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے انکے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر انگلیاں اٹھیں گی،
ان کا ایجنڈا صرف یہ کے ہر طریقے سے پی ٹی آئی اور اسکے قائد کو دیوار کیساتھ لگانا ہےسپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے جمیعت علمائے اسلام (ف) سندھ کا 30 اضلاع سے بڑی تعداد میں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ موٹر وے پر سیال سروس ایریا پہنچ چکا ہے۔
قافلے کی قیادت جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو و دیگر کر رہے ہیں۔
جے یو آئی سندھ کا قافلہ اتوار (14 مئی) کو کراچی ٹول پلازہ سے روانہ ہوا تھا۔
قافلے کے شرکا کے لیے جے یو آئی سندھ کی جانب سے رات گئے روہڑی انٹرچینج پر عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔