آج پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گری خوشاب سے ملک امین اسلم، یہ وہ وزیر جو وزیر ماحولیات دنیا بھر گھومتے رہے، پریشر ناں سہہ سکے اور دانا چگنے کیبعد اڑ گئے، اس سے پہلے عامر کیانی، محمود مولوی بھی خان کا ساتھ چھوڑ چکے، یہ وہ لوگ تھے جنکی جڑیں پی ٹی آئی کیساتھ جڑی ہوئیں نہیں تھیں، مظفر گڑھ سے بھی وہ لوگ پارٹی چھوڑ گئے جنہیں ٹکٹیں نہیں ملی تھیں، امید ہے اگلے چند دنوں میں میجر صادق اٹک سے اور خسرو بختیار رحیم یار خان سے بھی پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں، یہ وہ لوگ جو سب جانتے ہیں کے نازک دور سے خان کیساتھ جڑے تھے اور انکی ڈور بھی کسی اور جگہ سے کھینچی جاتی ہے، خان اور اسکی ٹیم اس پر پریشان نہیں، پریشانی صرف یہ کے اگر خان گرفتار ہوا تو پارٹی کون چلائے گا؟ اسکے علاؤہ اس ویڈیو میں جمہوریت پسند جماعتوں کا کچھ ذکر ہے، انکے کردار اور انکے ماضی کے بارے میں